حیدرآباد،11مارچ(اعتمادنیوز)ونستھلی پورم پولیس کے مطابق منگل کے روز ایک ٹپر لاری نے موٹر سیکل سوار 22سالہ شخص کو ٹکر دیدی جسکے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق نعش ایک خانگی ملازم بی لکشمن کی حیثیت سے کی
گئی۔جو حیات نگر رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کا رہائشی ہے اور انجاپور موٹرسیکل پر جارہا تھا۔انجا پور کراس روڈ پر ایک ٹپر لاری نے انہیں ٹکر دیدی جسکے نتیجے میں انہیں کافی زخم آئے۔اور وہ موقع پر ہی فوت ہوگئے۔سرور نگر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ دواخانہ منتقل کردیا۔